• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے خارجہ امور کے سینئر نائب وزیر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور جاپان کے سینئر نائب وزیر کی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جنرل قمر باجوہ اور جاپان کے خارجہ امور کے سینئر وزیر نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیر نے خطے میں قیام امن کےلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

تازہ ترین