• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل وقت تک مسلسل آواز نکالنے کا مظاہرہ


دنیا میں باصلاحیت اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والے لوگوں کی کمی نہیں جو منفرد کارنامے انجام دیکر نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیتے ہیں۔

امریکاسے تعلق رکھنے والےرچرڈ فنک نامی شخص کو ہی دیکھ لیں جس نے  2منٹ سات سیکنڈ تک مسلسل آواز نکال کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2009میں امریکا کے ایک شہری نے قائم کیا تھا جس نے مسلسل1منٹ اور 43سیکنڈز تک آواز نکال کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2016میں ایک ترک شہری نے 1منٹ 52سیکنڈ کا، قائم کیا تھا۔

تازہ ترین