• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران گیس منصوبہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث رک گیا، وزارت توانائی

پاک ایران گیس منصوبہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث رک گیا، وزارت توانائی


وزارت توانائی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام ایران پر امریکی پابندی کے باعث رک گیا ہے۔

وزارت توانائی نے سینیٹ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحریری جواب دیا ۔

وزارت توانائی کے مطابق ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو منصوبہ مکمل کرنے کے لیے مزید 5 سال کا عرصہ دیا گیا ہے ۔

وزارت توانائی میں یہ بھی کہاگیا کہ منصوبے کی تکمیل امریکی پابندیاں ختم ہونے سے ہی مشروط ہے۔

تازہ ترین