• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو اعزاز، کارکردگی پر خوش ہوں، احسان علی

قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو اعزاز، کارکردگی پر خوش ہوں، احسان علی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے دوکھلاڑیوں احسان علی اور فاسٹ بولر حارث رئوف نےانٹر نیشنل کیریئرکا آغاز کیا، احسان علی نے میچ میں بطور اوپنر36 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ حارث نے32 رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسان علی نے کہا کہقومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرناکھلاڑی کے لئے اعزاز ہوتاہے، اپنے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی پر حد خوشی ہے، کوچ اور تمام کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پچ تھوڑی سلو تھی، بابر اعظم کے بھی جلد آؤٹ ہونے کی وجہ سے اپنی نیچرل گیم کو تبدیل کیا، وہ گیم بھی پیش کروں گا جو میرے چاہنے والے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین