• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کوپاک چین دوستی میں رخنہ اندازی نہیں کرنے دی جائیگی ،حامد موسوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی سرغنے اور اسکے پٹھووں کوپاک چین دوستی میں ہرگزرخنہ اندازی نہیں کرنے دی جائیگی ، بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون اورپاکستان کی بقاء وسلامتی کیخلاف ناپاک عزائم سے جنوبی ایشیاکسی وقت بھی تباہی سے دوچارہوسکتاہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے کشمیرکونسل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امریکہ اب دوسری مرتبہ پاکستان سے اظہاردوستی کرتے ہوئے کشمیرپرثالثی کی پیش کش دہرارہاہے مگرآزمائے ہوئے کوآزماناجہالت ہے لہذاحکومت دوٹوک موقف اختیارکرکے عالمی سرغنے پرواضح کردے کہ مسئلہ کشمیر کاواحدحل کشمیریوں کی امنگوں ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی ادائیگی ،استصواب رائے ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت امریکہ کیساتھ ایٹمی دفاعی تعاون اورہتھیاروں کے فراہمی کے معاہدے کے بل بوتے پر پاکستان کیخلاف روزبر وزنت نئے حربے استعمال کررہاہے۔
تازہ ترین