• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنراور وزیراعلیٰ بھی بلوچستان کوگیس فراہمی یقینی نہ بناسکے‘ جمعیت ن

کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی کنونیئر مفتی شفیع الدین صوبائی جنرل سیکرٹری عبیداللہ حقانی حاجی حیات اللہ کاکڑسالارعبدالولی نے کہاہے کہ گورنر‘ وزیراعلیٰ کے بلوچستان میں گیس پریشر کی بحالی کیلئے وزیراعظم سے رابطوں‘ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کو ہدایات اور کوئٹہ کے تمام ارکان صوبائی اسمبلی کے احتجاج کے باوجود گیس کی عدم فراہمی افسوسناک ہے اس حوالے سے بیانات دے دے کے تھک چکے ہیں اب بیان دیتے ہوئے ہمیں شرم آتی ہے مگرمتعلقہ حکام پھربھی گیس دینے کیلئے تیار نہیں رہنمائوں نے کہاکہ تیز رفتار میٹرز تنصیب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے 30ہزار سے لیکر لاکھوں روپے غریب صارفین سے بٹورے جارہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے جس طرح دیگر صوبوں کوگندم اورآٹے کی فراہمی بند کرکے اپنے صوبے کے لوگوں کیلئے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی اسی طرح وزیراعلیٰ جام کمال بھی بلوچستان میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ 
تازہ ترین