• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ناقص پالیسیوں کیخلاف وسیب اتحاد کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت کی ناقص پالیسیوں کےخلاف وسیب اتحادنےاحتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرےسےخطاب کرتےہوئے شہباز احمد نے موٹروےٹول پلازے پر ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریبوں کاجیناعذاب بنا دیا ہے آٹے بجلی گیس پانی کاشدیدبحران ہےلوگ خودکشیاں کررہے،سب سےزیادہ پیداوار دینےوالازرعی سرائیکی وسیب شدیدغذائی بحران کاشکارہےحکومت کھربوں روپےکاٹیکس بٹوررہی ہےلیکن وسیب پرترقیاتی کاموں کیلئےایک آنہ بھی نہیں، حکومت فی الفور سرائیکی صوبہ بنائے ورنہ وسیب اتحاد سڑکوں پرآنے پر مجبور ہوگی احتجاجی دھرنوں کےساتھ ساتھ دیگرآپشنزبھی استعمال کئےجائیں گےوسیب اتحاد وسیب کےعوام کےحقوق کی جنگ لڑ رہا ہے صوبے کے قیام اور حقوق کےحصول تک حدوجہد جاری رہے گی،احتجاجی مظاہرے میں وسیب اتحاد کے کارکنوں کے بڑی تعدادنےشرکت کی۔
تازہ ترین