• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہو گئی، راشد محمود خان

پشاور(سید سبز علی شاہ، نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوامیں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی طرف سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ رپورٹ کے بعد حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی عہدیداروں مسلم لیگ لائرز ونگ کے صوبائی صدر اورتحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی کرپشن مہنگائی و بے روزگاری اور کرپٹ مافیا کے مفاد کے لئے بار بار مہنگائی کے بم گرانے سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی بھی شروع ہو چکی ہے پاکستان مسلم لیگ کے ممتاز رہنما رکن سنٹرل کمیٹی و صوبائی نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی، صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ صوبائی نائب صدر ملک ندیم خان مسلم لیگ لائرز ونگ کے صوبائی صدر بابائے وکلا عالم زیب خان ایڈوکیٹ تحریک انصاف کے بانی رہنما و سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ باچا اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما حاجی احمد زادہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کرپٹ مافیا نے ہائی جیک کر لیا ہے پی ٹی آئی کے چار ماہ کے دھرنے سے جلسے جلوسوں اور پی ٹی آئی کے انتخابی مہم پر رقم خرچ کرنے والے مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے لئے مہنگائی میں بار بار اضافہ کر کے عوام کی چمڑی اتاری جا رہی ہے اور غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے مافیا کو فائدہ پہنچانے اور آٹے کا بحران پیدا کرنے کے لئے ملک سے تین لاکھ ٹن گندم برآمد کی گئی جبکہ ایک سال میں آٹے کی قیمتوں میں چار بار اضافہ کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ کیا گیا نواز شریف کے دور حکومت میں چینی کی قیمت پچاس روپے کلو تھی جبکہ اب چینی کی قیمت بڑھا کر 82روپے کلو کر دی گئی ہے حکمرانوں کی کرپشن و لوٹ کھسوٹ سے اربوں ڈالرز کے لئے قرضے لیکر ملک کو مزید مقروض بنانے اور عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے باوجود ملک بدترین معاشی بحران سے دو چار ہو چکا جبکہ قرضوں کے لئے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے عوام بے زار نوجوان مایوس اور اتحادی نالاں ہو گئے ہیں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزرا اور ارکان اسمبلی کی طرف سے بننے والی پریشر گروپوں کو ایک وفاقی وزیر اور کئی ارکان قومی اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہے پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی طرف سے بھی حکمرانوں کی کرپشن کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے حکمران مہنگائی کے خاتمے کی بجائے عیاشی میں لگے ہوئے ہیں عمران نیازی چھ ماہ میں 23غیر ملکی دورے کر چکے ہیں حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف چاروں صوبوں میں عوام تاجروں ڈاکٹروں وکال طلبا نوجوانوں مزدوروں و کاشت کاروں کا احتجاج بڑھتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین