• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں تھیلی سیمیا کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) حمزہ فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی اعجاز علی خان نے خیبر پختونخوا میں تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس سے چالیس ہزار خاندانوں کو ذہنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حمزہ فائونڈیشن کی طرف سے خیبر پختونخوا کو تھیلی سیمیا سے پاک صوبہ بنانے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے تھیلی سیمیا کی روک تھام کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھیلی سیمیا موروثی بیماری ہے ملک کو22کروڑ لوگوں میں سے پانچ اعشارئیہ سات فیصد لوگ تھیلی سیمیا کا شکار ہیں جبکہ ہر سال ان میں تھیلی سیمیا کے شکار چھ ہزار بچوں کا مزید اضافہ ہو رہا ہے تھیلی سیمیا کا علاج طویل اور مہنگا ہے حمزہ فائونڈیشن کی طرف سے خیبر پختونخوا اٹک حسن ابدال بلوچستان اور افغانستان کے تھیلی سیمیا کے شکار ایک ہزار تین سو پھول جیسے غریب بچوں کی جان بچانے کے لئے ان کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اور انہیں ہرپندرہ روز بعد مفت خون بھی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ بلڈ کینسر کے 65بیماروں اور سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کے لئے انہیں مفت خون فراہم کیا جا رہا ہے پھول جیسے غریب بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کار خیر ہے مخیر حضرات کو اس کار خیر میں شریک ہونے کے لئے حمزہ فائونڈیشن کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہئے۔
تازہ ترین