• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت بھی پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے اسٹیڈیم گئے

صدر مملکت بھی پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے اسٹیڈیم گئے


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ احسان مانی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہ نظم الحسن بھی موجود تھے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ہے۔

قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے ہرایا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی گئی حالیہ ون ڈے سیریز کا میچ دیکھنے کے لیے بھی اسٹیڈیم گئے تھے۔

تازہ ترین