• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پنشن ریفارمز کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

پیرس (اے پی پی) فرانس میں پنشن ریفارمز کے خلاف ہزاروں افراد سٹرکوں پر نکل آئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت پیرس میں ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین پنشن اصلاحات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینرز اٹھا کررکھے تھے جن پر پنشن اصلاحات کے خلاف نعرے تھے۔ احتجاجی ریلی میں شریک افراد نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں اور بینڈ باجوں کے ساتھ نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔
تازہ ترین