• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹاریکا: گھوسٹ شارک کی نئی قسم دریافت

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کوسٹا ریکا کے سائنس دانوں نے بحرالکاہل میں کیبو بلانکو اور کانو جزیرے کے قریب گھوسٹ شارک (Ghost Shark) کی ایک نئی قسم دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یونیورسٹی آف کوسٹا ریکا کے شعبہ حیاتیات کے پروفیسر کے مطابق نئی دریافت ہونے والی اس نوع کی ناک نسبتاً چھوٹی، جسم کا رنگ زیادہ گہرا جبکہ پشت پر موجود ڈورسل فن کا کانٹا دیگر اقسام کے مقابلے میں نمایاں طور پر لمبا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دریافت وسطی امریکا کے ساحلی علاقے سے اب تک معلوم ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی قسم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی جینیاتی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نئی نوع کا دیگر گھوسٹ شارکس کے ساتھ تولیدی تعلق موجود نہیں، تاہم پروفیسر کے مطابق اس سے قبل پیرو اور چلی کے قریب سے حاصل کیے گئے بعض نمونے اس نئی دریافت سے خاصی مماثلت رکھتے ہیں، اسی لیے حتمی نتیجہ اخذ کرنے سے قبل سائنس دان مختلف نمونوں کا تقابلی جائزہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل گھوسٹ شارک کی 3 اقسام جنوبی افریقا، تائیوان، آسٹریلیا، جاپان اور بحرِ اوقیانوس میں گرین لینڈ سے برازیل تک کے سمندری علاقوں میں دریافت کی جا چکی ہیں۔

پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ نئی قسم کا پھیلاؤ وسطی اور جنوبی امریکا کے بحرالکاہل سے ملحق ساحلی علاقوں میں کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر ہو۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید