آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایشٹن کینال میں گرنے والا 15سالہ لڑکاہلاک

لندن ( جنگ نیوز) ایشٹن کینال میں گرنے والا 15 سالہ لڑکا نہر سے باہر نکالے جانے کے بعد دم توڑ گیا۔ 15 سالہ ڈیکلن مک نیلی کو بدھ کو مقامی وقت 18 جی ایم ٹی پر ایشٹن کینال ٹیلسمائیڈ ڈریلسڈن میں گر گیا تھا ۔جس پر پولیس‘ فائر فائٹرز اور پیرا میڈیکس کو فیئر فیلڈ لاک بلایا گیا جہاں عملے انہوں نے لڑکے کو نہر سے نکا لنے کیلئے خصوصی آلات استعمال کیےاور اسے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ بعد میں دم توڑ گیا۔ فرلسن اکیڈمی نے اسے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکول کا گراں قدر اور قابل احترام رکن تھا۔ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈیکلن کے ساتھ تی لڑکیوں اور ایک لڑکے بھی تھا ۔ ڈیکلن مقبول تھا اور اس کے بہت سے قریبی دوست تھے جن کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی زندہ دل اور محبت کرنے والا تھا اور اسے ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔

یورپ سے سے مزید