• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ اور جیو نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا،کمیونٹی رہنما

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کے اٹھائیسویں یوم وفات پر کمیونٹی کی جانب سے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل نے کہا ہے کہ میر صاحب میدانِ صحافت میں ایک قدآور شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک بہت عظیم ہستی تھے جن میں عاجزی اور انکساری کوٹ کوٹ کر بھر ی ہوئی تھی میرصاحب نے جس طرح ’’جنگ‘‘ کے نام اور کام کو آگے بڑھایا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ تحریک پاکستان کی عظیم ترین جدوجہد کی لمحہ بہ لمحہ داستان کے وہ باب جن میں قلم سے جہد مسلسل کا تذکرہ ہے۔میر صاحب کے قابل ستائش کردار سے آج بھی مزین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور عالم اسلام کو متحد رکھنے میں بھی ادارہ جنگ اور جیو نیوز نے اہم کردار ادا کر رہا ہے تحریک حق خودارادیت کے سرپرست اعلی سردار عبدالرحمن خان اور چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ میر خلیل الرحمن مرحوم نے کشمیر کی تحریک کے حوالے سے خبروں کو ہمیشہ اولیت دی اور اس مسئلے کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جنگ اورجیو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں پیپلز پارٹی برطانیہ کے قاری محمد عباس اور آصف نسیم راٹھور نے صحافتی میدان میں میر خلیل الرحمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میر صاحب نے برصغیر میں صاف و شفاف صحافت کی بنیاد رکھی ۔ یہ وہ مثالی ادارہ ہے جو حاکم کے آگے کبھی نہیں جھکا اور حق کی آواز بلند کرتا رہا اس موقع پر پاکستان پریس کلب بریڈفورڈ کے ممبران نے بھی میر خلیل الرحمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میر خلیل الرحمان ایک ادارہ کی حیثیت رکھتے تھے جنہوں نے صحافیوں کی تربیت کی صحافی آج ملک کے مختلف اشاعتی اداروں اور بیرون ملک اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ میر صاحب ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مستقبل کے لئے فکر مند رہتے اور بہتر سے بہتر منصوبہ بندی کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ایسے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔
تازہ ترین