• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کی تنقید کا دباؤ نہیں، پریشر شائقین کی توقعات، کارکردگی کا ہے، حفیظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں 67نا قابل شکست رنز بنانے والے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ مجھ پر میڈیا کی تنقید کا کوئی دباو نہیں ہے۔اگر کسی چیز کا پریشر ہے تو وہ اپنے شائقین کی توقعات اور اچھی کارکردگی کا ہے۔ہفتے کو میچ کے بعد انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب آپ پاکستان کی گرین شرٹ پہنتے ہیں تو آپ پر کارکردگی کے بعد دباو ہوتا ہے۔پچھلی دو سیریز میں ہم نے کچھ مواقع گنوائے۔لیکن اب خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک میرا دوست ہے پہلے میچ میں اس نے کامیابی دلوائی دوسرا میچ میرے لئے خصوصی اہمیت کا حامل تھا۔

تازہ ترین