• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں، ثناء میر کی کمی محسوس ہوگی، جویریہ خان

ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں، جویریہ خان 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی۔ پہلے کبھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں جاسکے تھے اور یہی بات بہتر سے بہتر کرنے کا چیلنج دیتی ہے۔کوشش کریں گے کہ ٹاپ فور میں ضرور جگہ بنائیں۔ہفتے کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عائشہ نسیم جیسے ٹیلنٹ بہت کم آتے ہیں، اس سے بہت امیدیں ہیں۔ہر میچ میں ذمہ داری کے ساتھ کھیلتی ہوں۔ثناء میر لیجنڈ ہیں، ان کی کمی تو ضرور محسوس ہوگی۔ ایک کھلاڑی کو کبھی خود سے مطمئن نہیں ہونا چاہئے ۔جب کھلاڑی نے یہ سوچ لیا کہ اس نے سب حاصل کرلیا تو اسکا کیرئر ختم ہوجاتا ہے۔میرا رول یہ ہے کہ ابتدائی چھ اوور میں تیز کھیلوں اور پھر اسٹرایئک کو روٹیٹ کروں۔ ورلڈ کپ میں کوشش کروں گی کہ زیادہ سے زیادہ رنز بنانے والوں میں نام بناؤں۔

تازہ ترین