• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پروفیسر اعجاز فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا بلال فرینڈز نے برائیٹ جیمخانہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی برائیٹ جیمخانہ نے 283 رنز اسکور کئے حیدر علی نے 95 زین انور نے 46 ،شرافت علی نے 27 رنز اسکور کئے۔ جواب میں بلال فرینڈز نے مطلوبہ ہدف 284 رنز دو وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ اسامہ بٹ نے 140 جبکہ افروز حسن نے 107 رنز اسکور کئے۔ منصورہ اسپورٹس نے اورنگی اسٹار کرکٹ کلب کو شکست دی۔
تازہ ترین