• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شیخ رشید کا آٹا بحران میں حکومتی کوتاہی کا اعتراف، آٹے کی برآمدات کیخلاف ووٹ دیا

شیخ رشید کا آٹا بحران میں حکومتی کوتاہی کا اعتراف


لاہور(صباح نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ2020ء الیکشن کا سال نہیں بلکہ ترقی شروع ہونے کا سال ہوگا۔ ابھی شہباز شریف کی کوئی ضرورت نہیں ،یہاں سارے کام ٹھیک چل رہے ہیں۔ جب انہیں کہوں تو وہ واپس آجائیں گے۔ ہمارے سامنے شریف قسم کی اپوزیشن ہے جو ساری لیٹی پڑی ہے، ہماری خلاف کوئی خرابی نہیں کررہا، جو کچھ خرابی کررہے ہیں ہم خود کررہے ہیں،شیخ رشید نے آٹا بحران میں حکومتی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آٹے کی برآمدات کے خلاف ووٹ دیا تھا، مانتا ہوں آٹا بحران پر ہم قابو نہیں پاسکے۔

تازہ ترین