• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر پر سامان کی اسکیننگ کیلئے جدید آلات نصب

چمن (صباح نیوز)چمن بارڈر پر جدید آلات کی تنصیب کے بعد افغانستان کیلئے درآمدی اور برآمدی سامان کی اسکیننگ شروع کر دی گئی۔ ترجمان این ایل سی کے مطابق جدید آلات سے 40 فٹ کنٹینر کا مکمل معائنہ ممکن ہے۔جانچ پڑتال کا مقصد سامان کی آڑ میں ممنوعہ اشیا کو روکنا ہے اور ممنوعہ اشیا کی روک تھام کیساتھ کسٹم کلیئرنس میں تیزی آئے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ بارش اور برفباری سے پاک افغان تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

تازہ ترین