• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،گلے پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے 10سالہ بچہ شدید زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) گلے پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے 10سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ اینڈجوئیلرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر شکیل شیخ اپنے 10سالہ بیٹے عبدالوارث کے ہمراہ سٹی تھانے کی حدود حیدرچوک پر واقع معروف بیکری سے سامان خرید کر موٹرسائیکل پر گھرجارہے تھے کہ اچانک بچے کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھرگئی جس کے نتیجے میں 10سالہ عبدالوارث شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر سول اسپتال لایاگیا جہاں فوری طبی امداد دیکر ڈاکٹروں نے بچے کی جان بچالی ہے۔ 
تازہ ترین