• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نےPTI ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا

وزیراعظم وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے بھی ملاقات کریں گے


وزیراعظم نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا آج ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس بلا لیا، وہ پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بھی الگ ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ملاقات کریں گی۔

اس موقع پر وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرورسے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار وزیراعظم کو پنجاب کی انتظامی صورتحال کےبارے میں آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے  کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان اور عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔

تازہ ترین