• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے،  وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے


وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان برف پگھلنے لگی، وزیر اعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے جہاں وہ وزیر اعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر عمران اسماعیل کے ہمراہ ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ کراچی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں دن گزاریں گے جہاں پر انہیں کراچی پیکج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم گورنر سندھ کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے دورے میں شہر کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ واپسی سے قبل وہ شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزر میں بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین