• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا وزیراعظم نے ناراض ایم پی ایز کی بات بھی سنی؟

کیا وزیراعظم نے ناراض ایم پی ایز کی بات بھی سنی؟


وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں ناراض سمجھے جانے والے پی ٹی آئی گروپ کے لوگ بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کا کوئی فارورڈ بلاک یا ناراض گروپ نہیں، انہوں نے تو پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے گروپ بنایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم منتخب نمائندے ہیں، ہماری بھی عزت ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ہمارے لیے پیسے نہیں رکھے گئے۔

ایم پی اے کی گفتگو پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مجھے بریف کردیا ہے، آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین