• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں ایم کیو ایم کو نظر انداز کردیا گیا

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں


وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں، تاہم دورے میں ناراض متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو نظر انداز کردیا گیا۔

وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے شیڈول میں ایم کیو ایم سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے، ایم کیو ایم نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ملاقات کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی خواہش ہے کے وزیر اعظم بہادر آباد آئیں، ایم کیو ایم قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ترجمان جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے وزیر اعظم آج شام 7 بجے کنگری ہاؤس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کریں گے۔

ایک روزہ دورے میں وزیر اعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت سندھ بھر سے منتخب نوجوانوں میں رقوم کے چیک تقسیم کریں گے جبکہ گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ کلیم امام اور تاجر برادری سے بھی ملاقات متوقع ہے، وزیر اعظم کو کراچی پیکیج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین