کراچی (اسٹاف رپورٹر)کار لفٹرگروہ کے کارندوں سمیت17ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد ،تفصیلات کےمطابق سچل پولیس نے کار لفٹر گروہ کے تین کارندوں سلیم ،اشمل علی اور شیر افضل کو گرفتار کر لیا،ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری اور چھین کر اندورن سندھ لے جاتے تھے اور گاڑیوں کے بدلے آئس اور منشیات لا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے، ملزمان ڈکیتی اور اسٹرئٹ کرائم کی ورادتیں بھی کرتے تھے ،پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کار، اسلحہ ،دستی بم اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے،ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، دریں اثنا لانڈھی پولیس نے ایک خاتون سمیت دو منشیات فروشوں سرین جان زوجہ زرکون اور سروت خان ولد خاری خان کو منشیات فروخت کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے1140گرام چرس اور 30گرام ہیروئن برآمد کر لی،سولجر بازار پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز آفتاب اور اجے کو گرفتار کر کے دو پستول،عید گاہ اور فیروزآباد تھانوں کی حددو سے چوری کی گئی دو موٹر سائیکلیں، چابیاں اورموبائل فون برآمد کر لیئے،سہراب گوٹھ پولیس نے دو ملزمان حسن خان اور غفار کو گرفتار کر کے 96گرام چرس برآمد کر لی،مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز محمد علی اور محمد علی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو پستول برآمد کر لیئے ،محمودآباد پولیس نے منشیات فروشی کے مقدمات میں مفرور ملزم عدنان عرف تاؤ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا،سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان سیام خان اور کامران کو گرفتار کر لیا،بریگیڈ پولیس نے ملزم زوہیب کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے گٹکا،ماوا اور دیگر منوعہ اشیاء برآمد کر لیں،دوسری کارروائی میں بریگیڈ پولیس نے دو منشیات فروشوں عمران علی اور ایاز حسین کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔