آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 26؍ جمادی الثانی 1441ھ 21؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

معروف امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

معروف امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک


کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی باسکٹ بال کی تاریخ کے مشہور زمانہ کھلاڑی کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق 41سالہ برائنٹ کا ہیلی کاپٹر لاس اینجلیس کے مغرب سے 30میل دور کیلیفورنیا کے علاقے کیلاباس میں زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ کاوئنٹی پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں برائنٹ سمیت 5 افراد سوار تھے، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل ہیلی کاپٹر کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی۔ برائنٹ شادی شدہ تھے اور ان کے چار بچے ہیں اور وہ تقریباً روزانہ ہی اپنے ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے تھے۔ واضح رہے کہ کوبی برائنٹ باسکٹ بال کے حوالے سے مختصر فلم بنانے پر 2018ء میں آسکر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔مرنے والوں میں برائنٹ کی 13 سالہ بیٹی بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید