• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی 27 گرفتار، اسلحہ ومنشیات برا ٓمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے27ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے3کلو 690گرام چرس،15لیٹر شراب ،11پستول 30بور معہ ایمونیشن،3کلاشنکوف معہ ایمونیشن،3پستول پشپشہ، ایک 7ایم ایم معہ ایمونیشن، ایک بندوق 2نالی،10چلیدہ انار ایک سٹک آتشی، 100پتنگیں اور4ڈوریں برآمد کر کے ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے اسامہ سے210گرام چرس ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے شوکت سے250گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے شفیق سے1730گرام چرس،تھانہ گوجر خان پولیس نے طیب سے1200گرام چرس،آصف سے 300گرام چرس،تھانہ آر اے بازار پولیس نے ہمایوں سے 05لیٹر شراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے عارف سے10لیٹر شراب،تھانہ بنی پولیس نے عادل سے 1پستول30بور معہ5روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے عاصم سے30بور پستول کے13روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عالم سے1پستول30بورمعہ3روند،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے منصور سے 1پستول30بور معہ3روند،شہزاد سے1پستول30بورمعہ2روند ،ریاض سے 1پستول معہ 3روند،تھانہ جاتلی پولیس نے عدیل سے1پستول30بورمعہ3روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے عدنان سے1پستول 30بور معہ4روند،عقیل سے1پستول 30بور معہ4روند،ایاز سے 1پستول 30بور معہ4روند،تھانہ مندرہ پولیس نے عابد سے 1پستول 30بور معہ میگزین،تھانہ چونترہ پولیس نے شیر شاہ اور ہدایت اللہ سے2 کلاشنکوف3پستول پشپشہ معہ 550روند،فیصل سے 1کلاشنکوف ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے سیاب سے2نالی بندوق معہ 2روند جبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے آتش بازی کرتے ہوئے ریحان سے 10چلیدہ انار 1عدد سٹک آتشی ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے حسیب سے100پتنگیں معہ2ڈوریں،تھانہ نیوٹائون پولیس نے حسن سے 2ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین