• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت‘ ایک ہفتہ کے دوران301ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران سنگین و دیگر نوعیت کے جرائم میں ملوث 301ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کا مال مسروقہ، 10گاڑیاں، 6موٹر سائیکل، منشیات وشراب برآمد کر لی۔ 246مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے انکے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے گئے، اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 82اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ تمام افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایات جاری کی تھیں۔ وفاقی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران301 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، اسلحہ و ایمونیشن، منشیات، زیورات، موبائل فون برآمد کئے، پولیس نے ڈکیتی و سرقہ بالجبر، چوری اور کار چوری میں ملوث 37ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ‘ طلائی زیورات‘ موبائل فون‘ دیگر سامان سمیت 10چھینی گئی اور چوری شدہ گاڑیاں اور6 موٹر سائیکل برآمد کئے، 246مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے گئے۔ اشتہاریوں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران 82اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ اسلحہ و ایمونیشن کے 39مقدمات میں 39ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 35پسٹل، تین گنیں، ایک رائفل معہ 184روند برآمد کئے۔ منشیات و شراب فروشی میں ملوث 47ملزمان سے 9کلو 332گرام چرس، 3کلو 599گرام ہیروئن اور 360بوتلیں شراب برآمد کی جبکہ دیگر جرائم کے 53مقدمات میں ملوث 96ملزمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے خصوصی احکامات پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام پولیس افسران کو مزید ہدایات دیں کہ ضلع بھر میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اور عوام الناس کے ساتھ بہترین رویہ اپنایا جائے تاکہ اسلام آباد پولیس کے امیج کو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر مثبت اور رول ماڈل کے طور پر اجاگر کیا جاسکے۔
تازہ ترین