• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان چڑھائی کی کٹائی دیرینہ مسئلہ‘فوری حل کیا جائے‘ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ( پ ر)بلوچستان مشترکہ ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں حاجی حفیظ اللہ بادینی اورمحمودبادینی نے بیان میں کہاہے کہ حافظ عبد الباسط بلوچ کی بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری امورداخلہ بلوچستان تعیناتی خوش آئند ہے ۔ہم حافظ عبد الباسط بلوچ جیسےاصول پرست اورباصلاحیت افسران کی قدرکرتے ہیں۔درایں اثناء ترجمان مشترکہ بلوچستان ٹرانسپورٹرز محمود بادینی نے کہا کہ نوشکی پاس سلطان چڑھائی کی کٹائی دیرینہ مسئلہ ہے وقت آگیا ہے کہ چیئرمین این ایچ اے این 40کےبارےاپنی پالیسی واضح کریں پورارخشان بیلٹ بلکہ ملک کی اہم انٹرنیشنل شاہراہ این 40تفتان سے یورپ کوملاتی ہے اور نوشکی گزنلی سے وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی ملانےکی بہترین راہداری مستقبل قریب میں ثابت ہوسکتی ہے۔نیشنل ہائی وے بلوچستان روڈ شولڈرز کو درست کرتے ہوئے روڈ سے ریت کے ٹیلوں کوہٹانےکی طرف توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ وزارت مواصلات وزارت خزانہ ودیگرحکام این40 کو جدید طرز پر دو رویہ تعمیرکرنے کیلئے اسےپراجیکٹ بنیادوں پراولیں ترجیح دیں۔نوشکی ٹوچاغی براستہ زارو اورماشکیل ٹو نوکنڈی روڈزکو نیشنل ہائی ویز کےنیٹ ورک میں شامل کرکے انکوجدیدطرزپربنایاجائےچونکہ یہ سڑکیں بھی این 40 کولنک کرتی ہیں۔سیلابی ریلوں اورحفاظتی بندات نہ ہونے کی وجہ سےاس وقت رخشان ڈویژن میں روڈ سیکٹر مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس پرفوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین