پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے ماہرین نے ماہِ رجب المرجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا۔
اسلام آباد سے جاری اسپارکو کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق 21 دسمبر کی شام ماہِ رجب کا چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔
رجب المرجب کا چاند 20 دسمبر کو صبح 6 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے،21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 26 منٹ ہو گی۔
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق 21 دسمبر کی شام چاند کے نظر آنے کے امکانات واضح ہیں، فلکیاتی امکانات کی بنیاد پر رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
ماہ رجب المرجب کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔