کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اتوار کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہاجبکہ ہفتے او راتوار کی شب بارش ہوئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں 6اور مستونگ میں 4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت1، بارکھان5،دالبندین3،گوادر16،قلات منفی3 ، خضدار 7، لسبیلہ9، نوکنڈی7، سبی8، تربت4، ژوب2اور زیارت میں منفی9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج پیر کوکوئٹہ ، ژوب،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، بارکھان، پشین اورزیارت میں اکثر مقامات پر جبکہ سبی، قلات، خضدار، پنجگور اور نوکنڈی میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے شمال مغربی بلوچستان کوئٹہ، ژوب،قلعہ سیف اللہ، اور زیارت میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے ۔