آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 26؍ جمادی الثانی 1441ھ 21؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیرتعلیم کی زیر صدارت ضم شدہ اضلاع کے سکولوں سے متعلق اجلاس

پشاور ( نیوزڈیسک )صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں تعلیم کو پروان چڑھانے اور وہاں کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم تمام تر وسائل بروئے کار لا کر کام کر رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں اساتذہ کو بھرتی کرنے کے لیے 2717 آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں ان آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی ہونے سے ان اضلاع میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا جبکہ ٹیچنگ کیڈر کے1475 مزید آسامیوں پر بھی کام جاری ہے جو کہ جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں جتنے بھی سکول خراب حالت میں ہیں ان کا انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے سروے کروا کر لیا جائے تاکہ ان کو اگلے سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کر کے ان پر ہنگامی حالات میں کام شروع کیا جا سکے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع کے مینجمنٹ کیڈر کی خالی آسامیوں پر بھی بھرتیوں کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ایک جامع حکمت عملی سے ان اضلاع میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

پشاور سے مزید