• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ،وزیر جنگلات

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختوخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت شفاف طریقے سے نظام کی تبدیلی اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے عمل پیرا ہے پارٹی کا منشور عوام کی خدمت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ملکی وسائل استعمال میں لانا ہے۔میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں میں اصلاحات کر کے نئی تاریخ رقم کی گئی اور اداروں اور محکموں کو با اختیار بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کئی میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جن میں انتہائی اہمیت کا حامل بلین ٹری منصوبہ بھی شامل ہے جس کے تحت گزشتہ دور میں صوبہ بھر میں ایک ارب سے زائد پودے لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت واحد حکومت ہے جس نے ماحولیاتی تغیر اور اس کے مضر اثرات کو سنجیدگی سے لیا اور آئندہ نسلوں کو اس کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جدوجہد کا عزم کیا ہے اور رواں موسم بہار میں سکول ، کالجز ، یونیورسٹی کے طلباء اور عوام کے بھر پور تعاون سے اپنے ٹارگٹ سے ایک دفعہ پھر ایک ارب سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
تازہ ترین