پشاور ( وقائع نگار )پاک یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ررکھے تھے مظاہرین نے جنسی زیادتی کے خلاف نعرہ بازی کی ۔مظاہرے میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی رابعہ بصری نے بھی شرکت کی اس موقع رابعہ بصری نے کہا کہ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پارلیمانی اجلاس میں ضرور بات کرینگے ۔مظاہرے سے یوتھ پارلیمنٹ کے چئیرمین عبدالحکیم ،صدر عبیداللہ اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک حکومت بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سر عام عبرت ناک سزاوں کا قانون پاس نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی گنجائش نہیں ہے کہ وہ اس حوالے سے قانو ن سازی میں مزید تاخیر کرے جبکہ ایسے مقدمات کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے چاہئے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سر عام سزائیں دی جائے اور من و عن قانون سازی کر کے ایسے مقدمات کو جلد ازجلد منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔