• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری: سالارو کے قبائل میں مسلح تصادم، 6 افراد جاں بحق

مٹیاری کے کچے کے علاقے میں رشتے کے تنازع پر بروہی اور رند برادری کے درمیان مسلح تصادم میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر ہوا، رند برادری نے بروہی برادری کو لڑکی کا رشتے دینے سے انکار کردیا تھا، جس پر مشتعل افراد نے رات گئے کچے کے علاقے سالارو میں رند برادری کے گھروں پر حملہ کردیا، حملے میں تین خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

آصف بگھیو کا کہنا تھا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین