آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی پی کا عمرمیمن، عدنان شفیق کےاعزاز میں استقبالیہ


پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے پی پی پی برطانیہ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور پرائیڈ آف ڈیموکریسی انٹر نیشنل کے چیئر مین عمر میمن اور پی پی پی کیلی فورنیا،امریکا کے سابق صدر عدنان شفیق کے اعزاز میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے میزبان پی پی پی سندھ کے نائب صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی تھے۔

استقبالیے میں شریک دیگر مہمانوں میں پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی، سینیٹر یوسف بلوچ، سابق رکن قومی اسمبلی عبد العزیز میمن، امریکا سے آئے ہوئے معروف بزنس مین جاوید کھانڈ والا، کامران اسماعیل، معروف صحافی کامران رضی کے علاوہ دیگر سیاسی و کاروباری شخصیات نے بھی شر کت کی۔

تقریب میں ملک کے معاشی و سیاسی حالات اوربین الاقوامی صورت حال پر شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر راشد ربانی، وقار مہدی اور صوبائی وزیر اطلاعات سعیدغنی نے عمر میمن اور عدنان شفیق کو روایتی سندھی ٹوپیاں اور اجرک بھی پہنائیں۔

قومی خبریں سے مزید