آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ24؍ جمادی الثانی 1441ھ 19؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

صوبائی محتسب کی تقرری کے اختیارات وزیراعلیٰ کو منتقلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی محتسب کی تقرری سے متعلق گورنر سندھ کے اختیارات کی وزیر اعلیٰ کو منتقلی کےخلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی ہے۔ درخواست میں چیف سیکریٹری، اسپیکر سندھ اسمبلی، وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہےکہ سندھ حکومت اپنے غیر جمہوری طرز عمل سے صوبے کا نظام برباد کررہی ہے۔ اختیارات کا وزیر اعلیٰ تک مرکوز کرنا غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔ ملک کی ترقی، فلاح و بہبود، بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ اس بل کو واپس لیا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید