• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپلینٹ دفاتر کے فون اٹینڈ نہ کرنے پر کارروائی ہو گی ‘ آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے شکایات دفاتر اور کسٹمر سروس سنٹرز کا معیار بہتر کرنے اور صارفین کی شکایات کے ازالے میں تاخیر نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تمام کمپلینٹ دفاتر کے فون نمبرز کے زیادہ دیر مصروف رہنے یا فون کال اٹینڈ نہ کئے جانے کی شکایات پر متعلقہ افسران اور عملہ کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ترجمان کے مطابق آئیسکو چیف نے کہا کہ بلاشبہ ہماری ڈیوٹی سخت ہے جسے ہم نے سردی‘ گرمی‘ بارش اور دھوپ میں بھی احسن انداز میں ادا کرنا ہے۔ بہترین سروسز کی فراہمی سے ہم صارفین کا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں۔ آئیسکو کا معیار بلند کرنے میں بلاشبہ کارکنوں کی محنت شامل ہے لیکن اپنی ڈیوٹی خصوصاً شکایات آفس کے فعال نہ ہونے سے صارفین کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ شکایات دفاتر اور کسٹمر سروس سنٹرز کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ صارفین کے مسائل کا جلدسے جلد ازالہ ہوسکے۔
تازہ ترین