• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چیف الیکشن کمشنر بیوروکریسی میںاہم عہدوں پرفائز رہے

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) نئے چیف الیکشن کمشنر راجہ جلا ل سکندر سلطان بطور بیورو کریٹ دسمبر 2019میں مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوئے۔ وہ 15ویں کامن کے افسر تھے۔ ان کا تعلق پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس ( ڈی ایم جی ) سے تھا۔ ان کی آخری پوسٹنگ بطور سیکر ٹری ریلوے تھی،وہ اس سے قبل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن بھی رہے ہیں ۔ وہ ڈی جی پا سپورٹ اینڈامیگریشن کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں ۔ وہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ،چیف سیکرٹری آ زاد جموں و کشمیر، پنجاب حکومت میں ایڈیشنل چیف سیکر ٹری ، سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بھی رہے ہیں۔ سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کے بعد انکی پہلی تعیناتی بطور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آ باد تھی۔ وہ یکم دسمبر 1959کو بھیرہ ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے، چار جون 1987 کو سروس جوائن کی۔ ان کا شمار دھیمے مزاج کے قابل اوردیانتدارافسروں میں ہوتا ہے۔
تازہ ترین