• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالجوں کی نجکاری کا منصوبہ آئی ایم ایف کا ایجنڈہ ہے،اساتذہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کالجز کی نجکاری کے خلاف پریس کلب لیاقت باغ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں گورڈن کالج کے طلباء اور اساتذہ نےبھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےراولپنڈی پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدرچوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کیمونٹی کالجز کے منصوبے کو مسترد کرتی ہے۔ کمیونٹی کالجز کا منصوبہ تبدیلی سرکار کی ناکامی ہے کالجز کی نجکاری سے صوبے کے 18 ہزار پروفیسر اور لیکچررز سمیت لاکھوں طلباء متاثر ہونگے اور طلباء اور انکے والدین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا ۔تبدیلی سرکارہم پر آئی ایم ایف کا ایجنڈا نافذ کر نا چا ہتی ہے، ایسا نہیں ہو نے دیں گے۔
تازہ ترین