• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سری لنکا  کا سرکاری دورہ کیا


امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سری لنکا کا سرکاری دورہ کیا، اس دوران انہوں نےسری لنکا کے وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر نے سری لنکا کی مسلح افواج کے سربراہان اور وزارت دفاع کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں،مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کیے گئے۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے سمندری دہشتگردی کے تدارک اور خطے میں سمندری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے سری لنکا کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

تازہ ترین