• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی کوشش اوورسیز کمیونٹی کو بہتر سہولتوں کی فراہمی ہے،ارشد جان سرہندی

اوسلو (ناصر اکبر) پی آئی اے ناروےوسکینڈے نیویا کے کنٹر ی منیجر پیر ارشد جان سرہندی نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پی آئی اے کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا میرا پوری کمیونٹی کے ساتھ رابطہ رہتا ہے ،لوگوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے بہت جلد ایک ملاقات کا بندوبست بھی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام کیلئے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی طرف سے اب آپ اکانومی ٹو بزنس کلاس کی بکنگ فلائٹ ٹو فلائٹ کسی بھی پی آئی اے کائونٹر یا آن لائن ویب سائٹ سے بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایکسٹرا بیگجز سے متعلق عوام کو آگاہی اور سہولت بھی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کی کوشش ہے کہ عوام کو مناسب قیمت میں بہترین سے بہترین سہولت مہیا کرے۔
تازہ ترین