• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کیخلاف کیس، سندھ ہائیکورٹ نے FIA سے جواب طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے استعمال سے روکنے کیخلاف دائر درخواست پر مالیاتی ادارے نے تحریری جواب داخل کردیا۔ فاضل عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ منگل کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے استعمال سے روکنے کیخلاف وقار ذکا کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر جواب الجواب بھی داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین