• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچار اورمربہ جات تیار کرنے والے یونٹس کی چیکنگ

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اچار اورمربہ جات تیار کرنے والے یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں 14یونٹس کی چیکنگ کے دوران انتظامات میں مزید بہتری کیلئے 7کو اصلاحی نوٹس جاری کردیا۔روزمرہ کارروائیوں کے دوران چکوال کی فوڈسیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات پر نیوحیات ڈیپارٹمنٹل سٹور اور جمال کریانہ سٹور کو سیل کر دیا۔ راولپنڈی اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزوں پر 43ہزار روپےکے جرمانے عائد کیے گئے۔ 167فوڈ پوائنٹس کو انتظامات میں مزید بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی اور انتہائی ناقص سٹوریج پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔گلی سڑی سبزیوں، پھلوں سے تیار شدہ مربہ اور اچار کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ سالانہ چیکنگ شیڈول کے علاوہ اچار اور مربہ یونٹس کی سرپرائز چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔
تازہ ترین