• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اوراپوزیشن بیہودہ نعروں سے قوم کوبیوقوف بنارہے ہیں،چشتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ طول اقتدار اور حصول اقتدارکی جنگ میں اسٹیبلشمنٹ کے سامنے سرخم ہوچکے اسٹیبلشمنٹ کی خواہش اورنظریہ ضرورت کی بنیاد پرآئین رونداجارہا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے مفادات کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت پر چپ کا روزہ رکھا جوآج ان کے گلے کاطوق بن گیا ہے۔ اداروں کو اپنے آئینی حدود اختیارات تک محدودنہ کرنے کی وجہ سے نظام مفلوج اوربحرانوں کاتسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہو یاحکومت یوٹرن لینے میں ایک دوسرے سے پیچھے نہ رہے حکومت اوراپوزیشن قوم کو صرف ایک دوسرے پرالزامات، تنقیدبیہودہ نعروں سے قوم کوبیوقوف بنارہے ہیں۔
تازہ ترین