• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلا ٹیسٹ سیریز، گرین شرٹس کا پریکٹس میچ کل ہوگا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی کل سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ 7 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کی اگلی مصروفیت بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ ہے جو 7 سے 11 فروری راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ اسکواڈ کے 19 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے 16 کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ تو جاری ہے ہی اب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی کیمپ جوائن کر لیا ہے۔

کیمپ میں تین روزہ پریکٹس میچ کا کل سے آغاز ہوگا ، فیضان ریاض، ذیشان ملک، اشفاق احمد اور محمد حسنین کو بھی میچ کےلیے بلایا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ کے اختتام پربنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، آف اسپنر بلال آصف کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے انہیں بنگلادیش ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کی وجہ سے شامل کرنے کی تجویز ہے ۔

تازہ ترین