• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہو گیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور یورنیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں قائم بائیومکینک لیب میں ہوا۔ جس کی رپورٹ 14روز میں آئے گی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ گزشتہ سال 30 اگست کو کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

ای سی بی نے محمد حفیظ کی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے  بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمز میں قائم انڈیپنڈنٹ بائیومکینک لیب سے کرایا جو آئی سی سی کی منظورشدہ ہے۔

تازہ ترین