• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن تا حیات حکمران؟ حاکم اعلیٰ کے خطاب پر غور جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ’’حاکم اعلیٰ‘‘ (سپریم رولر) بنانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے آئین میں مجوزہ تبدیلیاں ہوں گی جس کے بعد وہ صدر کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ پیوٹن کیلئے نئے عہدے اور خطاب کی منظوری کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے لیکن یہ تجاویز صدر پیوٹن کے زیر غور نہیں آئیں۔ ان کے عہدے کی مدت 2024ء میں ختم ہو رہی ہے اور یہ تجاویز سرکاری کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی ہیں جس کا مقصد ولادیمیر پیوٹن کیلئے تاحیات حکومت کے آپشن پر غور کرنا ہے۔ یاد رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے حالیہ دنوں میں آئین میں زبردست تبدیلیوں کا اشارہ دیا تھا۔
تازہ ترین