• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آئی جی کی تعیناتی مسئلہ بن جاتی ہے، بلاول بھٹو

سندھ میں آئی جی کی تعیناتی مسئلہ بن جاتی ہے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی تعیناتی مسئلہ بن جاتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بھی مسلسل آئی جیز تبدیل ہوتے ہیں، لیکن سندھ میں آئی جی کی تعیناتی پر مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب قانون فالو کرتے ہیں تو عمران خان ایک نہیں دو پاکستان کی روش اختیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: آئی جی سندھ معاملہ: ایک نہیں دو پاکستان ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دوغلے نظام سے وفاق کو نقصان پہنچتا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ کرکٹ کا میدان نہیں ہے، وفاقی حکومت کو سنجیدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو تھوڑی لیڈر شپ دکھانی چاہیے۔

تازہ ترین