• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انکا دھرنا جمہوریت ہمارا غداری؟ دو قانون نہیں ہوسکتے، بلاول

بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو  


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کا دھرنا جمہوریت اور ہمارا دھرنا غداری؟ ایک پاکستان میں دو قانون نہیں ہو سکتے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں جو قانون پنجاب اور خیبرپختونخوا میں لاگو کرتے ہیں اسی کے مطابق سندھ میں بھی چلیں، بھیجے گئے پانچ ناموں میں سے آئی جی سندھ تعینات کیا جائے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔

آٹا کا بحران ہے اس پر اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا گیاصرف اس لئے بلایا گیا تاکہ حکومت آرڈیننس پیش کرے، اس حکومت کے طریقہ کار میں جمہوریت نہیں ہے یہ پارلیمنٹ کو بے اختیار بنانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین